اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Arms Recovered In Kupwara: کپواڑہ میں اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد - کپواڑہ میں پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم کا سرچ آپریشن

ضلع کپواڑہ میں پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک ذخیرہ برآمد کیا۔تاہم پولیس کی جانب سے کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ Cache Of Arms Recovered In Kupwara Village

cache-of-arms-recovered-in-kupwara-village
سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد

By

Published : Apr 19, 2022, 11:09 AM IST

Updated : Apr 19, 2022, 8:58 PM IST

کپواڑہ:شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے کرنن علاقے میں سیکورٹی فورسز نے منگل کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک ذخیرہ برآمد کیا۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق کپواڑہ پولیس نے فوج کے ساتھ مل کر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب واقع کرناہ کے تاڈ گاؤں کے حجام محلہ میں تلاشی مہم کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا۔ سکیورٹی فورسز کے پاس اس سلسلہ میں معتبر اطلاع (مخصوص ان پٹ تھا) تھی جس کی وجہ سے بازیابی ہوئی۔ Arms Recovered In Kupwara

کپواڑہ میں اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد

یہ بھی پڑھیں:

برآمد کیے گئے اسلحے میں 10پستول، 17 پستول میگزین، 54 پستول کے راؤنڈ اور 5 دستی بم شامل ہیں۔ اس ضمن میں کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے اس معاملے میں کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

وہیں ایس ایس پی کپواڑہ یوگل منہاس کا کہنا ہے کہ مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد ہپی فوج پولیس نے کارروائی کر کے یہ اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برٓمد کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ذخیرہ کو برآمد کر کے فوج و پولیس نے عسکری حملہ کو ناکام بنایا ہے۔انہوں نے کہا اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہے اور جو بھی ملوثین ہوں گئے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گئی۔

Last Updated : Apr 19, 2022, 8:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details