نئی دہلی: مرکزی کابینہ نے چھتیس گڑھ میں بجھیا برادری کو درج فہرست قبائل کی فہرست میں اور ہماچل پردیش کے سرمور ضلع کے ٹرانس گیری علاقے کی ہٹی برادری کو قبائل کی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔Cabinet Decision
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ میں اس کی منظوری دی گئی۔ میٹنگ کے بعد قبائلی امور کے مرکزی وزیر ارجن منڈا اور اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے نامہ نگاروں کو یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ کے جونسر علاقے میں بھی ایسے ہی لوگوں کو یہ درجہ حاصل ہے۔ یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے۔