اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مرکزی ملازمین کو دیوالی کا تحفہ، ڈی اے میں 3 فیصد کا اضافہ

ذرائع کے مطابق حکومت نے مرکزی ملازمین کے مہنگائی الاؤنس (ڈی اے) میں 3 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے 1 کروڑ سے زائد مرکزی ملازمین اور پنشنرز کو فائدہ ہوگا۔

مرکزی ملازمین کو دیوالی کا تحفہ، ڈی اے میں 3 فیصد اضافہ

By

Published : Oct 21, 2021, 3:08 PM IST

Updated : Oct 21, 2021, 3:29 PM IST

مودی حکومت نے مرکزی ملازمین کو دیوالی کا تحفہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں مرکزی ملازمین کے مہنگائی الاؤنس (ڈی اے) بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مرکزی ملازمین کے مہنگائی الاؤنس سال کے دوسرے نصف یعنی جولائی سے دسمبر تک کے لیے 3 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ مرکزی ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں اب ڈی اے بڑھ کر 31 فیصد ہو جائے گا۔ یہ ابھی 28 فیصد ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں مرکزی ملازمین کے ڈی اے میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سے 1 کروڑ سے زائد مرکزی ملازمین اور پنشنرز کو فائدہ ہوگا۔ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر اس سلسلے میں مزید معلومات دیں گے۔ جنوری 2020 میں مہنگائی الاؤنس میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا۔ پھر جون 2020 میں 3 فیصد اور جنوری 2021 میں 4 فیصد اضافہ ہوا۔ تاہم کورونا کی وجہ سے حکومت نے جنوری 2020 سے جون 2021 تک تین مہنگائی الاؤنسز میں اضافہ منجمد کر دیا تھا۔ جولائی میں حکومت نے اس پابندی کو ہٹا دیا اور ملازمین کو 28 فیصد کی شرح سے مہنگائی الاؤنس مل رہا ہے۔

مرکزی ملازمین کے مہنگائی الاؤنس میں سال میں دو بار اضافہ کیا جاتا ہے۔ اگر کسی ملازم کی بنیادی تنخواہ 18،000 روپے ہے، تو انہیں فی الحال مہنگائی الاؤنس کے طور پر 5،040 روپے مل رہے ہیں۔

Last Updated : Oct 21, 2021, 3:29 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details