اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

لوک سبھا کی تین اور اسمبلی کی 30 سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات کی تاریخ کا اعلان - پولنگ اہلکاروں اور انتخابی عہدیداروں

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے منگل کے روز مختلف ریاستوں کے تین لوک سبھا اور اسمبلی کی 30 سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے، جب کہ ووٹوں کی گنتی دو نومبر کو ہوگی۔

bypolls-to-3-lok-sabha-30-assembly-seats-on-oct-30-counting-on-nov-2
bypolls-to-3-lok-sabha-30-assembly-seats-on-oct-30-counting-on-nov-2

By

Published : Sep 28, 2021, 3:36 PM IST

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے منگل کے روز مختلف ریاستوں کے 3 لوک سبھا اور 30 ​​اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت 30 اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 2 نومبر کو ہوگی۔

آندھرا پردیش، ہریانہ، ہماچل پردیش، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، راجستھان، تلنگانہ اسمبلی، دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو، ہماچل پردیش، مدھیہ کے پارلیمانی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن یکم اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔ پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ 8 اکتوبر، پرچہ نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 اکتوبر، پرچہ نامزدگی کو واپس لینے کی آخری تاریخ 13 اکتوبر، ووٹنگ 30 اکتوبر کو اور 2 نومبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔

آسام، بہار اور مغربی بنگال میں ضمنی انتخابات کا شیڈول وہی رہے گا، صرف پرچہ نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 16 اکتوبر ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے یہ بھی کہاکہ انتخابات سے متعلق تمام سرگرمیوں پر کووڈ 19 کے رہنما اصولوں کے مطابق سختی سے عمل کیا جائے گا۔ COVID-19 پروٹوکول کے مطابق ماسک، سینیٹائزر، تھرمل سکیننگ، فیس شیلڈ، ہینڈ دستانے وغیرہ اور سماجی فاصلہ پر عمل کرنا ضروری ہے۔ کووڈ۔19 رہنما اصولوں پر عمل کرانے کی ذمہ داری چیف سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل اور ضلع سطح کے افسران پر ہوگی۔

کمیشن نے یہ بھی کہ انتخابی خدمات میں سرگرم رہنے والے نجی فرد سمیت سبھی پولنگ اہلکاروں اور انتخابی عہدیداروں کو ان کی خدمات لینے سے پہلے ویکسین کی دونو خوراکیں لگائیں جائیں گی۔'

اگر کوئی بھی امیدوار یا سیاسی جماعت مذکورہ بالا ہدایات میں سے کسی کی خلاف ورزی کرتی ہے تو متعلقہ امیدوار/پارٹی کو ریلیوں، جلسوں کے لیے مزید اجازت نہیں دی جائے گی۔ کمیشن نے کہاکہ اگر کوئی تشہیری مہم چلانے والا COVID پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسے اس حلقہ/ضلع میں مزید مہم چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔'

ہر پولنگ اسٹیشن کے لیے ایک ہیلتھ ورکر کووڈ نوڈل آفیسر کے طور پر مقرر کیا جائے گا، جبکہ چیف سیکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل پولیس مناسب حفاظتی اقدامات کریں گے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری انتظامات کریں گے کہ انتخابات سے متعلق کوئی تشدد نہ ہو۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details