اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Bypolls 2022 ضمنی انتخابات میں لہرایا بی جے پی کا پرچم - ملک میں چھ ریاستوں میں ضمنی اسمبلی انتخابات

ملک میں چھ ریاستوں کی ساتھ اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے چار سیٹیں جیت کر اپناپرچم لہرایا ہے۔بی جے پی نے گولا گوکرن (اتر پردیش)، دھام نگر (اڈیشہ)، آدم پور (ہریانہ) اور گوپال گنج (بہار) میں جیت درج کی۔ موکاما (بہار) سیٹ پر آر جے ڈی، منگوڑے (تلنگانہ) میں ٹی آر ایس اور اندھیری (مہاراشٹر) میں شیوسینا کے ادھو دھڑے نے کامیابی حاصل کی۔Bypolls 2022

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 6, 2022, 10:33 PM IST

نئی دہلی:ملک میں چھ ریاستوں کی ساتھ اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے چار سیٹیں جیت کر اپناپرچم لہرایا وہیں بقیہ پرراشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)، تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) اور شیوسینا کےادھو ٹھاکرے کے دھڑے نے ایک ایک سیٹ جیتی جبکہ کانگریس کی جھولی خالی رہی۔Bypolls 2022

بی جے پی نے گولا گوکرن (اتر پردیش)، دھام نگر (اڈیشہ)، آدم پور (ہریانہ) اور گوپال گنج (بہار) میں جیت درج کی۔ موکاما (بہار) سیٹ پر آر جے ڈی، منگوڑے (تلنگانہ) میں ٹی آر ایس اور اندھیری (مہاراشٹر) میں شیوسینا کے ادھو دھڑے نے کامیابی حاصل کی۔

گولا گوکرناتھ اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب میں بی جے پی امیدوار امن گری نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے امیدوار ونے تیواری کو 34 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی۔ یہاں مسٹر گری کو 124810 اور مسٹر تیواری کو 90,512 ووٹ ملے۔

دھام نگر (ایس یو) اسمبلی ضمنی انتخاب میں بی جے پی کی سورونشی سورج نے اپنے قریبی حریف بیجو جنتا ڈی (بی جے ڈی) کے امیدوار ابنتی داس کو 9,802 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ مسٹر سورونشی کو 80090 ووٹ ملے، جب کہ داس کو 70288 ووٹ ملے۔

ہریانہ میں حصار ضلع کی آدم پور اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب میں پہلی بار کمل کھلا ہے۔ یہاں بی جے پی امیدوار بھویہ بشنوئی اپنے قریبی حریف کانگریس کے جئے پرکاش کو 15740 ووٹوں کے فرق سے شکست دے کر پہلی بار اسمبلی میں پہنچے ہیں۔ مسٹربشنوئی کو 67492 اور مسٹرجے پرکاش کو 51752 ووٹ ملے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details