بھارتیہ ادیوگ ویاپار منڈل Bharatya Chamber of Commerce and Industry کے صدر روی کانت گرگ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو دس نکات تجاویز بھیج کر انہیں مرکزی بجٹ میں شامل کرنے کی اپیل کی ہے۔
گرگ نے سبھی ریاستوں میں ’ویاپاری کلیان آیوگ‘ کی تشکیل کرائے جانے کی درخواست کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یوپی اور ہریانہ میں کاروباری بہبود بورڈ کی تشکیل تو کی جاچکی ہے لیکن عدم سہولیت اور حقوق سے عاری ہونے کی وجہ سے بورڈ کاروباری طبقے کا استحصال،ہرانی سے نجات یا بہتری کی سمت میں موثر کردار ادا نہیں کرپارہا ہے۔
خط میں لکھا ہے کہ منڈی ٹیکس ہٹنے کے باوجود مختلف ریاستی حکومتوں کے ذریعہ اپنے سطح سے منڈی ٹیکس اور رکھ رکھاو خرچ وغیرہ الگ الگ ناموں سے لئے جارہے ہیں جو کہ حکومت کی ایک منڈی، ایک بازار کے منشی کے خلاف ہے۔ اس پر عمل درآمد سبھی ریاستوں میں کرانے اور مسائل ہونے پر ملک میں یکساں0.5فیصدی(آدھا فیصدی) رکھ رکھاو خرچ لگایا جاسکتا ہے۔