پولیس ذرائع نے بتایاکہ اطلاع کی بنیاد پر پٹیل فیلڈ میں واقع ایک گھر سے ایک تاجر کی پھندے سے لٹکی لاش برآمد کی گئی ہے۔
متوفی کی شناخت 40 سالہ اروند کمار شرما کے طور پر ہوئی ہے جو حقیقی طور سے بہار کے جموئی کے رہنے والے تھا اور گذشتہ کئی سالوں سے رانچی میں مرغے کی تجارت سے منسلک تھا ۔
لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے ۔ واقعہ کی وجوہات کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے ۔
اس سلسلے میں متعلقہ تھانے میں ایک ایف آئی آر درج کر کے معاملے تفتیش کی جارہی ہے ۔