مالی: افریقی ملک مالی میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں ایک بس میں دھماکہ ہوا جس کے سبب کم از کم 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں میں چند کی حالت نازک ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ موپٹی علاقے میں بس دھماکہ خیز مواد سے ٹکر گئی جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ A bus blast in Mali, 11 people killed and dozens injured
پولیس اور مقامی ذرائع نے عارضی طور پر 11 ہلاک اور متعدد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع دی۔ مقامی بنڈیاگرا یوتھ ایسوسی ایشن کے موسیٰ حسینی نے کہا کہ "ہم نے ابھی نو لاشیں اسپتال منتقل کی ہیں۔ اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں وہ تمام شہری ہیں۔