اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نیپال بس حادثہ میں نو ہلاک، 34 زخمی - ہمسایہ ملک نیپال

مغربی نیپال میں جمعرات کی دیر رات ایک بس حادثہ ہوا ہے، جس میں نو افراد کے ہلاک ار 34 کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

نیپال بس حادثہ میں نو ہلاک، 34 زخمی

By

Published : Nov 13, 2020, 10:40 AM IST

ہمسایہ ملک نیپال کے مغربی نیپال کے ضلع بیٹڈی میں جمعرات کی رات ایک مسافر بس کے گڈھے میں گِرجانے کی وجہ سے میں کم از کم نو افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ جمعرات کی رات تقریباً گیارہ بجے دسرت چند ہائی وے کے بیٹڈی میں پٹن میونسپلٹی-8 کے کھوپڑے کے پاس اس وقت پیش آیا جب بس ضلع درچولہ سے مہیندر نگر جارہی تھی۔

نیپال بس حادثہ میں نو ہلاک، 34 زخمی

بتایا جارہا ہے کہ بس شاہراہ سے 500 میٹر نیچے کھائی میں جاگِری، حالانکہ ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی ہے لیکن ہلاک ہونے والوں میں سے سات مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نارائن پرساد ادھیکاری، اس بات کی اطلاع فون سے دی ہے۔

جمعرات کی دیر رات ایک بس حادثہ ہوا ہے، جس میں نو افراد کے ہلاک ار 34 کے زخمی ہونے کی خبر

پولیس نے بس سے صرف آٹھ لاشوں کو نکال سکی ہے جب کہ ایک نیپال کے مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے تک ابھی بس کے اندر ہی پھنسی ہوئی ہے۔

پولیس نے زخمی ہونے والے 34 افراد کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرا دیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے جب کہ کچھ کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جنہیں ہسپتال نے ضلع ہسپتال ریفر کردیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details