نیرج کو دہلی پولیس نے مسلم خواتین کو بدنام کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر ایپ بنانے Bulli Bai App case کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ پنکج شرما نے ضمانت کی درخواست مسترد Delhi Court Denies Bail To Niraj Bishnoiکرتے ہوئے کہا کہ ملزم نے ایک مخصوص کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین کے خلاف ہتک عزت کی مہم شروع کی تھی جس میں توہین آمیز اور قابل اعتراض مواد شامل ہے۔
عدالت نے یہ بھی نوٹ کیا کہ ملزم نے ایک ایپ بنائی تھی جہاں نامور خواتین صحافیوں اور ایک مخصوص کمیونٹی کی مشہور شخصیات کو نشانہ بنایا گیا اور سوشل میڈیا پر ان کی توہین کے مقصد سے انہیں غلط طریقے سے پیش کیا گیا۔
بشنوئی جسے دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کے آئی ایف ایس او (انٹیلی جنس فیوژن اینڈ اسٹریٹجک آپریشنز یونٹ) نے گزشتہ ہفتے گرفتار کیا تھا، جسے سات دن کی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔
نیرج ویلور انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بھوپال کے بی ٹیک (کمپیوٹر سائنس) کے دوسرے سال کا طالب علم ہے۔
پولیس کے مطابق بشنوئی نے اکتوبر میں ان خواتین کی فہرست بنائی جنہیں وہ آن لائن بدنام کرنا چاہتا تھا۔
وہ سوشل میڈیا پر خواتین کارکنوں کو ٹریس کرتا تھا اور ان کی تصاویر ڈاؤن لوڈ کرتا تھا۔