تھانے: ریاست مہاراشٹر کے الہاس نگر کیمپ نمبر 5 علاقے میں واقع 5 منزلہ عمارت مانس ٹاور کی چوتھی منزل سے سلیب گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ سلیب چوتھی منزل سے گراؤنڈ فلور پر گر گیا۔ اس حادثے میں اب تک 3 مکینوں کی موت ہو چکی ہے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ چکی ہے اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔Building Slab Collapses in Ulhasnagar
Building Slab Collapses in Ulhasnagar پانچ منزلہ عمارت مانس ٹاور کی چوتھی منزل سے سلیب گرا، تین مکینوں کی موت - چوتھی منزل سے سلیب گرنے کا واقعہ
الہاس نگر میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔ الہاس نگر کے کیمپ نمبر 5 علاقے میں واقع پانچ منزلہ عمارت مانس ٹاور کی چوتھی منزل سے ایک سلیب گر گیا۔ اس حادثے میں اب تک 3 مکینوں کی موت ہو چکی ہے۔ خدشہ ہے کہ مزید 4 سے 5 رہائشی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ فی الحال این ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ چکی ہے اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔Building Slab Collapses in Ulhasnagar
دراصل الہاس نگر کیمپ نمبر 5 علاقے میں مانس ٹاور کے نام سے ایک پانچ منزلہ عمارت ہے۔ اس عمارت میں کُل 30 فلیٹس ہیں اور یہ عمارت 30 سال قبل تعمیر کی گئی تھی۔ میونسپل انتظامیہ نے کہا کہ الہاس نگر میونسپل کارپوریشن نے اس عمارت کے مکینوں کو دو مرتبہ نوٹس جاری کیا ہے کیونکہ یہ عمارت خطرناک ہے۔ خدشہ ہے کہ مزید 4 سے 5 رہائشی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ میونسپل حکام، پولیس افسران، فائر بریگیڈ کے اہلکار اور این ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور بچاؤ کام شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ Noida Wall Collapse Tragedy نوئیڈا میں مزدوروں کی ہلاکت معاملہ میں کارروائی، ٹیھیکدار گُل محمد گرفتار