شام کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق بدھ کے روز شمالی شہر حلب میں ایک عمارت منہدم ہو گئی، جس میں تین بچوں سمیت کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ حلب کے جنوبی محلے فردوس میں غیر قانونی طور پر بنائی گئی پانچ منزلہ عمارت شام کے وقت منہدم ہو گئی۔ جس میں سات خواتین، تین بچے اور ایک بزرگ ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس حادثے کے بعد قریبی عمارتوں کو اس خوف سے خالی کر دیا گیا ہے کہ وہ بھی گر سکتی ہیں۔ ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کی صورت میں تلاش کی کارروائیاں جاری ہیں۔Building collapses in northern Syria, 11 killed
Building Collapses in Syria شام میں عمارت منہدم، 11 افراد ہلاک - عمارت منہدم ہونے سے 11 افراد ہلاک
شام کے شہر حلب میں ایک عمارت منہدم ہوگئی ہے، جس میں سات خواتین، تین بچے اور ایک بزرگ کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ اس حادثہ میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Building Collapses in Syria
مزید پڑھیں:۔Building Collapse in Iran: ایران میں عمارت گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 32 ہو گئی
ذرائع نے بتایا کہ یہ عمارت غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھی اور اس کی بنیادیں کمزور تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے دوران علاقے کو کافی نقصان پہنچا۔ فردوس دسمبر 2016 تک باغیوں کے زیر قبضہ محلہ تھا، جب روس اور ایران کی مدد سے حکومتی افواج نے شہر کے مشرقی حصوں پر قبضہ کر لیا، جو چار سال سے باغیوں کے قبضے میں تھے۔شام کے 11 سالہ تنازعے کے دوران حلب میں بہت سی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوئی ہیں یا ان کو کافی نقصان پہنچا ہے، جس میں لاکھوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔