نئی دہلی: پیر کو ہم خیال اپوزیشن جماعتوں کا پارلیمنٹ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہونے کا امکان ہے تاکہ ایوان کے فلور پر حکمت عملی تیار کی جا سکے۔ یہ اجلاس راجیہ سبھا میں اپوزیشن رہنما ملکارجن کھرگے کے دفتر میں ہونے کا امکان ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی جمعہ کو پانچویں دن بھی متاثر رہی کیونکہ حکمراں بی جے پی اور اپوزیشن پارٹیوں نے اپنے مسائل کو زور شور سے اٹھانے کی کوشش کی۔
راہل گاندھی کے ریمارکس اور اڈانی کے معاملے پر بی جے پی اور کانگریس کے رہنماوں نے ایک دوسرے کو نشانہ بنانے کے ساتھ پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کیا۔ لوک سبھا کے دن کے اجلاس کے بعد حزب اختلاف کے اراکین ہنڈنبرگ-اڈانی تنازعہ کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی تحقیقات کے مطالبے پر اسپیکر کے پوڈیم کے قریب شدید احتجاج کیا۔ بی جے پی کے ارکان نے کانگریس رہنما راہل گاندھی سے برطانیہ میں ان کے ریمارکس پر معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ انہوں نے ملک کے اداروں کو بدنام کیا ہے۔