اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Thana Diwas in Budgam بڈگام کے مختلف پولیس اسٹیشنز میں 'تھانہ دیوس' کا انعقاد - بڈگام میں تھانہ دیوس کا انعقاد

بڈگام پولیس نے پی ایس خانصاحب، پی ایس بیروہ اور پی ایس کھاگ میں 'تھانہ دیوس' کا انعقاد کیا۔ اس دوران پولیس سے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ Thana Diwas in Budgam

Thana Diwas in Budgam
بڈگام کے مختلف پولیس اسٹیشنز میں 'تھانہ دیوس' کا انعقاد

By

Published : Oct 28, 2022, 3:23 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے "پبلک آؤٹ ریچ پروگرام" کے تحت ٹاؤن ہال خانصاحب، پی ایس بیروہ اور پی ایس کھاگ میں 'تھانہ دیوس' کا انعقاد کیا۔ خانصاحب ٹاؤن ہال میں پولیس اسٹیشن خانصاحب کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ایس ڈی پی او خانصاحب غلام محی الدین ملک نے کی۔ اس موقع پر ایس ایچ او خانصاحب سمیر لون بھی موجود تھے۔ اس تقریب میں مذہبی رہنماؤں سمیت تجارتی برادری کے نمائندوں، ٹرانسپورٹ یونین کے اراکین اور خانصاحب کے دیگر ملحقہ کے معزز شہریوں نے شرکت کی۔ Thana Diwas in Budgam

تقریب کے دوران عوامی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں منشیات کی بدعت، بڑھتی ہوئی سماجی برائیوں اور عوامی خدمات کی فراہمی جیسے مسائل پر توجہ دی گئی۔ تقریب کے دوران تمام شکایات سنی گئیں اور انہیں کارروائی کے رقبے اور دائرہ اختیار کی بنیاد پر الگ کر دیا گیا۔ حاضرین کو یقین دلایا گیا کہ محکمہ پولیس سے متعلق تمام شکایات کا ازالہ قانون کے مطابق کیا جائے گا اور بقیہ شکایات کا بھی مرحلہ وار طریقے سے ازالہ کیا جائے گا۔

تقریب کے دوران منشیات کے استعمال، سماجی جرائم وغیرہ کے خاتمے میں عوام سے تعاون طلب کیا گیا۔ بتا دیں کہ اس طرح کے پروگرام پولیس اور عام عوام کے درمیان خلا کو پُر کرنے اور پولیس فورس کو ذمہ دار، شفاف، جوابدہ اور عوامی مطالبات کے تئیں حساس بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

کھاگ میں "تھانہ دیوس" تقریب

اسی طرح، تھانہ کھاگ میں "تھانہ دیوس" تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ایس ایچ او پی ایس کھاگ انسپکٹر بہار احمد خان نے کی۔ تقریب میں کھاگ کے مختلف علاقوں کے معزز شہریوں، ٹریڈرز فیڈریشن کے نمائندوں اور کھاگ کے ٹرانسپوٹرز نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران شرکاء کی جانب سے کچھ مسائل اٹھائے گئے۔ چیئرنگ آفیسر نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے حقیقی مسائل کو اعلیٰ حکام کے ساتھ جلد از جلد اٹھایا جائے گا اور حل کیا جائے گے۔

بیروہ میں بھی "تھانہ دیوس" تقریب

دریں اثناء پولیس اسٹیشن بیروہ میں بھی "تھانہ دیوس" تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ایس ایچ او پولیس اسٹیشن بیروہ انسپکٹر فردوس احمد نے کی اور اس کے ساتھ اے ای ای آر اینڈ بی ڈپارٹمنٹ زبیر احمد اور اے ای پی ڈی ڈی ڈپارٹمنٹ اویس احمد کے علاوہ بیروہ علاقے کے ملحقہ دیہاتوں کے سرپنچوں، پنچوں، نمبرداروں، چوکیداروں، ٹرانسپورٹ یونین کے نمائندے اور دیگر معززین نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران شرکاء نے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل جیسے سڑکوں کی ترقی، میکڈیمائزیشن، پانی کی بہتری، بجلی کی فراہمی وغیرہ پر روشنی ڈالی۔ انہیں یقین دلایا گیا کہ پولیس سے متعلق ان کی حقیقی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ سول انتظامیہ سے متعلق مسائل ان کے متعلقہ محکموں تک پہنچایا جائے گا اور جلد از جلد عوامی مسائل حل کئے جائیں گے۔ شرکاء نے بڈگام پولیس کے اس اقدام کو سراہا اور علاقے سے سماجی برائیوں کے خاتمے میں تعاون کا یقین دلایا۔ تمام شرکاء نے ضلع بھر میں پولیس اسٹیشن کی سطح پر 'تھانہ دیوس' کے انعقاد کے لیے بڈگام پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Thana Diwas Observed in Kishtwar: ہڈیال، کشتواڑ میں تھانہ دیوس کا انعقاد

ABOUT THE AUTHOR

...view details