اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بڈگام میں پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کیا - drug peddler arrested

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے اپنی منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے ممنوعہ ڈرگس ضبط کی۔

بڈگام میں منشیات فروش گرفتار
بڈگام میں منشیات فروش گرفتار

By

Published : May 8, 2021, 3:24 PM IST

پولیس اسٹیشن کھاگ کی ایک خصوصی نفری نے بلاک کراسنگ چوک کھاگ پر ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے کر تلاشی لی اور اس کی تحویل سے 100 گرام چرس برآمد کی۔

پولیس نے بتایا کہ مذکورہ شخص کی شناخت منظور احمد بیگ ولد محمد ابراہیم بیگ کے طور پر کی گئی ہے جو ملہ پورہ کھاگ کا رہنے والا بتایا جاتا ہے۔

اس ضمن میں پولیس اسٹیشن کھاگ میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے جو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت رجسٹر درج کی گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details