ملک بھر میں یہ مہم جاری ہے، کہ 2025 تک بھارت کو ٹی بی فری بنایا جائے، اس تعلق سے گورنمنٹ آف انڈیا نے دو ہزار پندرہ بیس لائن رکھ کر تمام اضلاع میں مہم کو تیز کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اس تعلق سے حکومت نے کہا تھا کہ' جو ضلع ان پانچ برسوں میں ٹی بی کو بیس فیصد کم کرے گا۔ انہیں برونز میڈل دیا جائے گا۔ وہیں چالیس فیصد پر سلور، جبکہ ساٹھ فیصد ٹی بی کے کیسز میں کمی پر گولڈ میڈل دیا جائے گا۔
ضلع بڈگام گولڈ میڈل اور ٹی بی فری سرٹیفکیٹ سے سرفراز حکومت نے یہ بھی کہا تھا کہ جو ضلع 80 فیصد کمی درج کرے گا اسے ٹی بی فری قرار دیا جائے گا، لیکن ضلع بڈگام میں ٹی بی کے مریضوں میں اسی فیصد سے زائد کمی درج ہوئی ہے، جس کے بعد بڈگام کو اس بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایک تو گولڈ میڈل ملا اور اسے ٹی بی فری کا سرٹیفکیٹ بھی ملا۔ ڈسٹرکٹ ٹی بی افسر ڈاکٹر ادفر یاسین نے ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
ضلع بڈگام گولڈ میڈل اور ٹی بی فری سرٹیفکیٹ سے سرفراز
ڈاکٹر ادفر نے کہا کہ' یہ ان کے لئے فخر کی بات ہے انہوں نے کہا کہ' ان کی پوری ٹیم نے ان پانچ برسوں میں کافی محنت کی ہے جس کا پھل انہیں حاصل ہوا ہے انہوں نے کہا کہ' ٹی بی کے خلاف ان کی کاروائی لگاتار جاری رہے گی۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ٹی بی افسر کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ' یہ پورے ضلع کے لئے فخر کی بات ہے، انہوں نے کہا کہ' ٹی بی سے جنگ یہیں پر ختم نہیں ہوگی بلکہ آئندہ بھی ضلع انتظامیہ اس مہم کو مزید جوش و خروش سے جاری رکھے گا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ' وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور وقت پر اپنا ٹیسٹ کروائیں تاکہ ضلع کو ٹی بی فری رہنے میں مدد حاصل ہو سکے۔
ٹی بی کے خلاف جنگ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ضلع بڈگام کو عالمی یوم تپِ دق کے موقع پر ایوارڈ سے نوازا گیا وہیں ضلع ادھمپور کو بھی حکومت کی جانب سے ٹی بی فری کا سرٹیفیکٹ دیا گیا۔