ریاست اترپردیش کے غازی پور سے بہوجن سماج پارٹی کے رکن اسمبلی مختار انصاری کے بڑے بھائی افضال انصاری کو اتوار کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پیٹ میں انفیکشن کے باعث افضال انصاری کی طبیعت خراب ہوگئی، جس کے بعد انہیں لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ افضال انصاری کا علاج میدانتا کے آئی سی یو میں کیا جا رہا ہے۔Afzal Ansari Admitted In Medanta Hospital
رکن پارلیمان افضال انصاری کو پیٹ میں درد کی شکایت کی وجہ سے اتوار کو اچانک ہسپتال لے جایا گیا۔ لکھنؤ کے میدانتا اسپتال کے ڈاکٹروں نے ان کے پیٹ میں انفیکشن بتایا ہے۔ میدانتا کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے افضال انصاری کی بگڑتی ہوئی صحت کو دیکھتے ہوئے آئی سی یو میں منتقل کر دیا ہے۔