اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بی ایس ایف نے آٹھ سالہ پاکستانی لڑکے کو پاک رینجرز کے سپرد کیا

لڑکا جمعہ کی شام تقریباً 5 بجے غلطی سے بھارتی ریاست راجستھان کے باڑمیر بارڈر پر بھارتی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔

eight-year-old Pakistan boy
eight-year-old Pakistan boy

By

Published : Apr 3, 2021, 1:18 PM IST

بی ایس ایف نے جمعہ کی رات آٹھ سالہ پاکستانی لڑکے کو پاکستان رینجرز کے حوالے کر دیا ہے۔

لڑکا جمعہ کی شام تقریباً 5 بجے غلطی سے بھارتی ریاست راجستھان کے باڑمیر بارڈر پر بھارتی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔

جب جوانوں نے اسے واپس جانے کو کہا تو وہ ڈر گیا اور رونے لگا۔ اس کے بعد جوانوں نے لڑکے کو سمجھایا اور اسے گھانا کھلایا۔ لڑکے نے بتایا کہ وہ غلطی سے سرحد عبور کر گیا ہے۔

بی ایس ایف نے شام تقریباً 7.30 بجے پاکستان رینجرز کے ساتھ ایک فلیٹ میٹنگ بلائی اور اس لڑکے کو ان کے حوالے کر دیا، اس اقدام کو پڑوسی ملک نے سراہا۔

بی ایس ایف کے ڈی آئی جی ایم ایل گرگ نے کہا کہ "ایک آٹھ سالہ پاکستانی لڑکا کریم نادانستہ طور پر بھارتی سرحد میں داخل ہو گیا۔ جوانوں نے لڑکے کو کھانا کھلایا اور بی ایس ایف اور پاکستانی رینجرز کے درمیان فلیگ میٹنگ کے بعد اسے واپس پاک رینجرز کے سپرد کر دیا گیا۔''

ABOUT THE AUTHOR

...view details