اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

BSF Passing Out Parade ادھم پور میں بی ایس ایف کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

ادھم پور میں واقع بی ایس ایف کے تربیتی مرکز (اے ٹی سی) میں کانووکیشن کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 20 ریاستوں کے نئے کانسٹیبلوں نے ملک کی خدمت کا حلف لیا۔

ادھم پور میں بی ایس ایف کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
ادھم پور میں بی ایس ایف کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

By

Published : Mar 4, 2023, 9:21 PM IST

ادھم پور میں بی ایس ایف کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

ادھم پور:جموں و کشمیر کے ادھم پور میں واقع بی ایس ایف کے معاون تربیتی مرکز (اے ٹی سی) میں کانووکیشن کی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں ملک کی 20 ریاستوں کے 147 نئے کانسٹیبلز نے ملک کی حفاظت کا حلف لے کر خود کو قوم کی خدمت کے لیے وقف کیا۔ س موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر بارڈر سیکورٹی فورس فرنٹیئر ہیڈ کوارٹر کے انسپکٹر جنرل دنیش کمار بورا موجود تھے۔ اس موقع پر تمام نئے کانسٹیبلوں نے بھارتی آئین کا حلف لے کر خود کو ملک کی خدمت کے لیے وقف کر دیا۔

تقریب حلف برداری کے بعد تمام جوانوں نے شاندار پریڈ کے ذریعے مہمان خصوصی کو سلامی دی۔ نئے کانسٹیبلز کی شاندار پریڈ دیکھ کر ہر کوئی تالیاں بجانے پر مجبور ہو گیا۔ اس کے بعد مہمان خصوصی نے اے ٹی سی میں تربیت کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نئے کانسٹیبلز کو میڈلز دے کر اعزاز سے نوازا۔ پریڈ کمانڈر اور اوور آل فرسٹ کا ایوارڈ نئے کانسٹیبل ہرش شرما کو دیا گیا۔ اوور آل دوسرا انعام محمد عارف انصاری، بہترین فائر پاٹل والمک صاحب راؤ اور بیسٹ ان پی ٹی ساونت بھاویش انیل کو دیا گیا۔

مہمان خصوصی نے نئے کانسٹیبلوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اس ٹریننگ سنٹر کے بیچ نمبر 184 کے 147 نئے کانسٹیبلز جن کا تعلق مختلف ریاستوں سے ہے، نے کامیابی سے 44 ہفتوں کی سخت بنیادی تربیت مکمل کر کے ہندوستان کی سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ داری لی ہے۔ پریڈ کے ذریعے ان جوانوں کا جوش و جذبہ، اپنی فوجی صلاحیت اور ہنر کا جو شاندار مظاہرہ کیا گیا، وہ قابل ستائش ہے اور پورے ہم وطنوں کو سلامتی کا پیغام دیتا ہے کہ وہ یہ کام بھارت کی حفاظت کے لئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہادر فوجی کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ جنگی صلاحیتوں سے بھرپور یہ جوان نہ صرف ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ داخلی سلامتی کی ذمہ داری بھی جذبے سے نبھانے کے لیے بھی تیار ہیں۔ آپ کو ہمیشہ نہ صرف اپنے ساتھیوں اور اپنے اعلیٰ حکام بلکہ اہل وطن کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔ یہ اسی وقت ممکن ہو گا جب آپ میں ایمانداری، حب الوطنی اور دیانت داری کا جذبہ مسلسل موجود رہے گا۔

اس کانووکیشن میں اترپردیش کے 12، راجستھان کے 6، بہار کے 20، مغربی بنگال کے 13، جھارکھنڈ کے 9، مہاراشٹرا کے 16، تامل ناڈو کے 8، پنجاب کے 3، آندھرا پردیش کے 6، ناگالینڈ کے 1، چھتیس گڑھ کے 6، گجرات کے 6، ہریانہ کے 4، مدھیہ پردیش میں 11، اتراکھنڈ کے 3، اوڈیشہ کے 14، کرناٹک کے 2، میگھالیہ کے 1، آسام کے 3، کیرالہ کے 2، جموں و کشمیر کے 1 اور تلنگانہ کے 3 کانسٹیبل شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: BSF Passing Out Parade : بی ایس ایف ہیڈ کوارٹر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

ABOUT THE AUTHOR

...view details