جموں:ملک بھر میں ہولی کا تہوار منایا جا رہا ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی سے لے کر جموں کشمیر تک رنگ و گلال کے ساتھ باہمی خیر سگالی کا پیغام دیتے ہوئے ہولی منائی جارہی ہے۔ دریں اثنا، جموں و کشمیر میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے منگل کو ہولی منائی۔ بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکار سانبہ اور جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ہولی منائی اور مقامی لوگوں کو رنگوں کے تہوار سے قبل نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر بی ایس ایف کے جوانوں نے کہا کہ ہمارے لئے بی ایس ایف خاندان بہت بڑا ہے اور ہم پوری خوشی کے ساتھ ہولی منا رہے ہیں۔ ہم خاندان سے دور ہیں لیکن ہم اپنے بی ایس ایف فیملی کے ساتھ خوشی سے ہولی منا رہے ہیں۔ بی ایس ایف کے جوان ہولی کے موقع پر ناچتے اور گاتے ہوئے نظر آئے۔ بارڈر سیکورٹی فورس (BSF) کے اہلکاروں نے جموں و کشمیر کے سامبا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے ساتھ مقامی لوگوں کے ساتھ بھی ہولی کھیلی۔