جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے بین الاقوامی سرحد پر اسلحہ و گولہ بارود ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے جمعرات کو اپنے ایک مختصر بیان میں کہا کہ بی ایس ایف نے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر ہتھیار سمگلنگ کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے کثیر مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا۔