اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Pakistani National Handed over to Pakistan بی ایس ایف نے پاکستانی شہری کو پاک رینجرز کے حوالے کیا - بارڈر سیکورٹی فورس پاکستانی شہری کو پکڑا

بی ایس ایف افسر نے آج بتایا کہ جمعرات کی رات ایک پاکستانی شہری کو سکیورٹی فورسز نے بین الاقوامی سرحد کے قریب گاؤں وان ضلع ترن تارن کے علاقے سے گرفتار کیا تھا۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ گرفتار پاکستانی شہری ذہنی طور پر پریشان تھا، جسے آج پاکستانی رینجرز کے حوالے کر دیا گیا۔ BSF hands over Pakistani national to Pak Rangers

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Sep 30, 2022, 8:07 PM IST

جالندھر: بارڈر سیکورٹی فورس (BSF) نے جمعہ کو ترن تارن میں بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑے گئے ایک پاکستانی شہری کو پاکستانی رینجرز کے حوالے کر دیا۔BSF hands over Pakistani national to Pak Rangers

بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے ایک افسر نے آج بتایا کہ جمعرات کی رات ایک پاکستانی شہری کو سکیورٹی فورسز نے بین الاقوامی سرحد کے قریب گاؤں وان ضلع ترن تارن کے علاقے سے گرفتار کیا تھا۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ گرفتار پاکستانی شہری ذہنی طور پر پریشان تھا اور غیر دانستہ طور پر بھارتی حدود میں داخل ہوا تھا۔ پاکستان کے 250 روپے کے علاوہ اس کے پاس سے کوئی بھی قابل اعتراض مواد نہیں ملا۔

بی ایس ایف نے پاکستان رینجرز سے رابطہ کیا اور معاملے پر احتجاج درج کرایا۔ اس کے بعد آج صبح تقریباً 1.35 بجے سرحد پار کرنے والے شخص کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان رینجرز کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Unprovoked Firing in Arnia Sector ارنیا میں پاکستان رینجرز کی فائرنگ، جموں بی ایس ایف کا معقول جواب

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details