گورداسپور: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پنجاب کے گورداسپور سیکٹر میں منشیات کے اسمگلروں کے ساتھ ایک معمولی تصادم کے بعد بین الاقوامی سرحد کے قریب سے ہیروئن کے 20 پیکٹ، دو پستول اور گولہ بارود برآمد کیا۔ بارڈر سیکورٹی فورس کے تعلقات عامہ کے افسر نے ہفتہ کو بتایا کہ صبح تقریباً 0530 بجے گورداسپور ضلع کے گاؤں خاصوالی کے نزدیک سرحد کے ساتھ خاردار باڑ کے قریب اسمگلروں کی کچھ مشتبہ نقل و حرکت دیکھی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بی او پی ڈی بی این، شکار، سیکٹر گورداسپور، پنجاب کے اے او آر میں تعینات بی ایس ایف کے چوکس جوانوں نے اسمگلروں کو للکارا، جس پر پاکستان کی طرف سے اسمگلروں نے جوانوں پر فائرنگ کی۔ اس کے بعد بی ایس ایف کے جوانوں نے اسمگلروں پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ گی۔ تاہم، اسمگلر گھنی دھند کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
BSF Recovers Drugs in Gurdaspur پنجاب میں اسمگلروں کا منصوبہ ناکام، ہیروئن اور اسلحہ برآمد - گورداسپور اردونیوز
پنجاب کے گورداسپور سیکٹر میں اسمگلروں اور بارڈر سکیورٹی فورس کے جوانوں کے مابین تصادم کے بعد 20 پیکٹ ہیروئن اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
Etv Bharat
انہوں نے کہا کہ پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا ہے اور پولیس اور متعلقہ ایجنسیوں کو مطلع بھی کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تلاشی کے دوران، بی ایس ایف کے اہلکاروں نے 12 فٹ لمبا ایک پی وی سی پائپ، دو پستول (چین اور ترکی کی بنی ہوئی)، 6 میگزین اور 242 راؤنڈ (پاک ساختہ) کے ساتھ پیلے ٹیپ میں لپٹے ہوئے ہیروئن کے 20 پیکٹ برآمد کئے۔ سرحدی باڑ کے سامنے علاقے کی گہرائی سے تلاشی لی جا رہی ہے۔