اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پاکستان سے دراندازی کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار - اردو نیوز سامبہ

بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے دستوں نے منگل کی شام ایک دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور پاکستان سے دراندازی کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

BSF foils infiltration bid in J-K's Samba, arrests Pakistani intruder
پاکستان سے دراندازی کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار

By

Published : May 19, 2021, 9:21 AM IST

عہدیداروں نے بتایا کہ بی ایس ایف کے جوانوں نے سامبہ سیکٹر کے قریب بھارتی سرحد میں دراندازی کی کوشش کرنے والے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اسے گولی لگ گئی۔

سامبہ وجئے پور اسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر چندر موہن نے بتایا کہ 'بی ایس ایف کے جوانوں کی فائرنگ میں ایک پاکستانی درانداز زخمی ہوگیا۔ وہ سامبہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے قریب آیا تھا۔ اسے ہسپتال لایا گیا ہے۔'

مزید پڑھیں:

'جموں و کشمیر میں کورونا ویکسین کی کمی باعث تشویش'

انہوں نے بتایا کہ 'زخمی شخص کا نام آصف ہے اور اس کا تعلق پاکستان کے لاہور سے ہے۔ بہتر علاج کے لئے اسے جموں کے ہسپتال ریفر کیا گیا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details