جموں: بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جمعرات کی علی الصبح جموں میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک مشتبہ پاکستانی ڈرون پر فائرنگ کی، جس سے اسے پیچھے ہٹنا پڑا۔ افسران نے یہ معلومات دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے کی مکمل تلاشی لی جا رہی ہے تاکہ اگر ڈرون نے کوئی ہتھیار گرایا یا دھماکہ کیا تو اس کا فوری پتہ لگایا جا سکے۔ بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے کہا کہ صبح تقریباً 4.15 بجے ارنیا علاقے میں ایک لائٹ آن اور آف کرتی ہوئی دیکھی گئی، جس پر ڈرون ہونے کا شبہ ہے۔ Drone shot down in jammu
Drone Spotted In Jammu: بی ایس ایف جوانوں نے مشتبہ پاکستانی ڈرون پر فائرنگ کردی
بی ایس ایف کے اہلکاروں نے جموں و کشمیر کے ارنیا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے قریب دیکھے گئے ڈرون پر فائرنگ کی۔ یہ واقعہ آج صبح تقریباً 4.15 بجے پیش آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق فوجیوں نے ڈرون کو دیکھتے ہی اس پر فائرنگ کی۔ فائرنگ شروع ہوتے ہی ڈرون کا رخ پاکستان کی طرف ہو گیا۔BSF detects pakistan drone
انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف اہلکاروں نے تقریباً 300 میٹر کی بلندی پر اڑنے والی چیز پر فوری گولی چلائی، جس سے اسے واپس جانے پر مجبور ہونا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ جموں خطے میں بین الاقوامی سرحد پر ڈرون کے ذریعے پاکستان اور عسکری تنظیموں کو اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کی اسمگلنگ کے واقعات کے بارے میں سیکورٹی فورسز چوکس ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے حال ہی میں جموں، کٹھوعہ اور سامبا سیکٹر میں کئی ڈرونز کو مار گرایا ہے، جن میں رائفلیں، آئی ای ڈی، منشیات اور سٹک بم ملے ہیں۔ پولیس نے پیر کو جموں کے اکھنور سرحدی علاقے میں ڈرون کے ذریعے گرائے گئے تین مقناطیسی آئی ای ڈیز بھی برآمد کیے۔ بی ایس ایف نے ہی اس ڈرون کو مار گرایا تھا۔ اس سے قبل 29 مئی کو پولیس نے کٹھوعہ ضلع کے راج باغ علاقے میں ڈرون کے ساتھ سات سٹک بم اور کئی انڈر بیرل گرینیڈ (یو بی جی) برآمد کیے تھے۔
مزید پڑھیں:۔ Magnetic IEDs Brought Down: ڈرون کے ذریعے بیجھے گئے تین آئی ای ڈیز کو ناکارہ بنا یا گیا