گرداسپور: بارڈر سیکورٹی فورس کے چوکس جوانوں نے بدھ کی رات پاکستانی ڈرون کو ہندوستانی علاقے میں داخل ہونے سے پہلے ہی بھگا دیا۔
بی ایس ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (گرداسپور سیکٹر) پربھاکر جوشی نے بتایا کہ تقریباً 23.15 بجے شاہ پور سرحدی چوکی پر 73ویں بٹالین کےجوانوں ن ےپاکستان کی طرف سے ڈرون کو آتے دیکھا، جس کے بعد انہوں نے تقریباً 10 راؤنڈ فائر کیے۔ فائرنگ کے باعث ڈرون واپس پاکستان چلا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈرون کی جانب سے کچھ مشکوک چیز گرائے جانے کے امکان کے پیش نظر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
Pak drone spotted in Shahpur بی ایس ایف نے پاکستانی ڈرون کو بھگایا
بی ایس ایف کے جوانوں نے بدھ کی رات پاکستانی ڈرون کو بھارتی علاقے میں داخل ہونے سے پہلے ہی بھگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون کی جانب سے کچھ مشکوک چیز گرائے جانے کے امکان کے پیش نظر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔Pak drone spotted in Shahpur
Etv Bharat
Last Updated : Sep 15, 2022, 12:16 PM IST