قومی دارالحکومت دہلی کے مسلم اکثریتی علاقہ سنگم وہار کے رتیہ مارگ میں پائپ لائن بچھانے کے لیے کھدائی کے دوران بجلی کمپنی بی ایس ای ایس کی کیبل کٹ گئی۔ کھدائی سے قبل باضابطہ طور پر جل بورڈ نے ضابطے کے مطابق بی ایس ای ایس کو مطلع نہیں کیا۔ جس کی وجہ سے علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ اس کی وجہ سے بی ایس ای ایس کو بھی بہت نقصان اٹھانا پڑا۔
موقع پر موجود بی ایس ای ایس عہدیدار نے بتایا کہ جل بورڈ رتیہ مارگ میں پائپ لائن بچھانے پر کام کر رہا ہے۔ قواعد کے مطابق جب جل بورڈ کسی علاقے میں گہری کھدائی کرنے والا ہوتا ہے تو متعلقہ علاقے کے بی ایس ای ایس کے عہدیداروں کو پیشگی اطلاع دینی ہوتی ہے تاکہ ممکنہ بجلی کیبل کو پہنچنے والے نقصان کو روکا جاسکے، لیکن اس معاملے میں جل بورڈ کے عہدیداروں نے ایسا نہیں کیا۔ جس کی وجہ سے رتیہ مارگ میں گہری کھدائی کے دوران جے سی بی مشین سے بجلی کی کیبل کٹ گئی۔