کٹیہار: بھائی بہن کا رشتہ سب سے مقدس رشتہ سمجھا جاتا ہے لیکن بہار کے کٹیہار میں ایک بھائی نے اپنی حقیقی بہن کو باندھ کر بری طرح مارا پیٹا کیا۔ یہ سارا معاملہ زمین کے تنازع کا بتایا جارہا ہے۔ بہن نے بھائی کے منصوبہ کو پورا نہ ہونے دیا تو بھائی نے بہن کو باندھ کر پیٹا۔ بہن کے ساتھ بھائی کے غیر انسانی سلوک کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ دراصل پورا معاملہ ضلع کے پران پور تھانہ علاقہ کا ہے۔ زمین کے تنازع پر بھائی نے بہن کو کھونٹی سے باندھ کر بے دردی سے پیٹ ڈالا۔ بتایا جاتا ہے کہ متاثرہ خاتون کا اپنے بھائی موہن سنگھ کے ساتھ زمین کا تنازع چل رہا ہے۔ متاثرہ کے مطابق اس کے بھائی کی نظر اس کے حصے کی زمین پر تھی۔
متاثرہ بہن کا کہنا ہے کہ "میرا بھائی کہتا ہے کہ وہ مجھے پھانسی دے گا۔ میں نے کہا کہ میرے والد کی زمین پر ہم دونوں کا حصہ ہے، میں اپنی مرضی کے مطابق اپنا حصہ کسی کو بھی دے سکتی ہوں۔ میں نے اپنے بھائی سے کہا کہ زمین کی پیمائش کرو پھر گھر بنے گا۔ اتنا کہنے پر اس نے مجھے مارنا پیٹنا شروع کر دیا۔ بھائی کا نام موہن سنگھ ہے، اس کے پاس تین کٹا زمین ہے۔ وہ ساری زمین پر گھر بنا رہا ہے، اس نے ہمیں دھوکہ دیا ہے۔