اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا دورہ بھارت منسوخ

وزارت خارجہ نے پیر کے روز ایک بیان جاری کر کہا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا دورہ بھارت میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔

Boris Johnson
Boris Johnson

By

Published : Apr 19, 2021, 3:22 PM IST

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا آئندہ ہفتے ہونے والا بھارت دورہ منسوخ کردیا گیا ہے، کیونکہ بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سے صورتحال سنگین ہوگئی ہے۔

حکومت ہند نے اس تعلق سے جانکاری دی ہے۔

اس سلسلے میں وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے لیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اب دونوں وزیر اعظم آنے والے وقت میں آن لائن نشست کریں گے۔ اس سے قبل برطانوی وزیر اعظم کو 26 جنوری کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا لیکن اس دورے کو بھی کووڈ-19 کے باعث منسوخ کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اتوار کو برطانوی اپوزیشن پارٹی نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے بھارت دورہ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details