نئی دہلی: برطانیہ کے وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے منگل کے روز فون پر بات چیت کی۔ دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور ہندوستان کی جی 20 صدارت کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ جے شنکر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ برطانیہ کے خارجہ سکریٹری جیمز کلیورلی کا فون آیا۔ انہوں نے دو طرفہ تعلقات اور ہندوستان کی جی 20 صدارت کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا۔
چار فروری کو ہندوستانی ہائی کمیشن نے ٹویٹر پر کہا تھا کہ برطانوی وزیر اعظم سنک نے ڈوبھال اور بیرو کے درمیان ملاقات میں شریک ہوئے تھے اور دونوں ممالک کی حکومتوں نے تجارت، دفاع، سائنس اور ٹیکنالوجی میں اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کو خصوصی اہمیت دی ہے۔ دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں سر ٹم بیرو اور مسٹر ڈوبھال کے درمیان یو کے کیبنٹ آفس میں مختصر بات چیت وزیراعظم سنک کی ہدایت پر ہوئی جس میں مسٹر سنک نے بھی شرکت کی۔