جوہانسبرگ: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا سے ملاقات کی اور دو طرفہ میٹنگ کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ انہوں نے جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کے ساتھ ایک بہترین ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کو گہرا کرنے اور گلوبل ساؤتھ کی آواز کو مضبوط کرنے کے لئے مشترکہ طور پر کام کرنے کے مقصد سے متعدد امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ پی ایم مودی نے رامافوسا کے ساتھ اپنی ملاقات کے بعد سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر لکھا کہ صدر سیرل رامافوسا کے ساتھ ایک بہترین ملاقات ہوئی۔ ہم نے بھارت جنوبی افریقہ تعلقات کو گہرا کرنے کے مقصد سے وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا۔ ہماری بات چیت میں تجارت، دفاع اور سرمایہ کاری کے روابط نمایاں تھے اور ہم گلوبل ساؤتھ کی آواز کو بھی مضبوط کرنے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ پی ایم مودی 15ویں برکس سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ میں ہیں، جہاں پی ایم مودی کے علاوہ برکس کے دیگر رہنما چینی صدر شی جن پنگ، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا بھی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ گلوبل ساؤتھ کو عام طور پر برازیل، انڈیا، انڈونیشیا، چین، نائیجیریا اور میکسیکو کو گھر کے طور پر دیکھا جاتا ہے، جو زمینی رقبہ اور آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑی جنوبی ریاستیں ہیں۔