جالندھر: پاکستانی اسمگلر بھارت میں نشیلی اشیا اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کرنے کے لئے نئے نئے حربے استعمال کر رہے ہیں۔حالانکہ مستعد بی ایس ایف کے جوان ان کے ناپاک حرکتوں کو ناکام کر رہے ہیں۔ بی ایس ایف کا دھیان ہٹانے کے مقصد سے پا کستان کی طرف سے ڈرون سے ہفتہ کو ایک اینٹ گرائی گئی تھی جسے برآمد کر لیا گیا۔
بی ایس ایف کے تعلق عامہ کے افسرنے آج بتایا کہ کل رات سرحد پر تعینات سرحدی حفاظتی دستہ کے جوانوں نے فیروزپور ضلع میں مستاگڑھ گاؤں کے آس پاس پڑنے والے علاقہ میں پاکستان سے بھارتی علاقہ میں مشتبہ ڈرون کے اڑنے کی آواز سنی۔ جوان نے فائرنگ کر کے مشتبہ اڑنے والی چیز کو روکنے کی کوشش کی۔ انہوں نے حفاظتی دستہ نے پورے علاقہ کو گھیر لیا اور پولیس اور متعلقہ ایجنسیوں کو اطلاع کردیا۔
جوانوں نے علاقہ کی تلاشی کے دوران ایک سیل بندنیلا پیکٹ (وزن ایک کلو)برآمدکیا، جس کے ساتھ یو اے وی/ڈرون کے ذریعے گرانے کے لئے وائر لوپ لگایاگیا تھا۔ پیکٹ کھولنے پرا س کے اندر سے ایک اینٹ ملی۔