اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مراد آباد میں پیتل کے کاریگروں کا احتجاج

اترپردیش کے ضلع مردآباد میں ڈی ایم کے دفتر کے سامنے پیتل مزدور یونین کے کاریگروں نے احتجاج کرتے ہوئے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت پر سخت ناراضگی ظاہر کی۔

مراد آباد میں پیتل کے کاریگروں کا احتجاج
مراد آباد میں پیتل کے کاریگروں کا احتجاج

By

Published : Jun 21, 2021, 12:26 AM IST

احتجاجیوں نے کہا کہ ملک بھر میں پٹرول ، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور مرکزی حکومت اس پر ایکسائز ڈیوٹی لگا رہی ہے۔ ریاستی حکومت ویٹ بڑا رہی ہے جس کا سیدھا اثر عوام پر پڑرہا ہے۔

مراد آباد میں پیتل کے کاریگروں کا احتجاج

پیتل مزدور یونین کے کاریگروں نے کہا کہ بڑھتی مہنگائی اور کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کے کاروبار پر خاص اثر پڑا ہے جس کی وجہ سے اب عام آدمی کا جینا مشکل ہوچکا ہے۔

احتجاج کر رہے جے پال سنگھ نے بتایا کہ دال کے دام 80 روپے سے لے کر دو سو روپے تک پہنچ گئے ہیں جبکہ گھی اور تیل کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت نے اس بڑھتی مہنگائی پر جلد کوئی قدم نہیں اٹھایا تو مہنگائی کا بم پھٹ سکتا ہے۔ مرادآباد کے پیتل کاریگر مہنگائی کے چلتے اور کورونا وائرس بیماری کے سبب بے روزگار ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details