چنڈی گڑھ:آئی پی ایل کے اگلے سیزن کے لئے پنجاب کنگز نے آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر بلے باز بریڈ ہیڈن کو فرنچائزی کا اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا ہے۔جمعرات کو یہ معلومات دیتے ہوئے کرک بز نے کہا کہ ہیڈن اسسٹنٹ کوچ کے علاوہ فیلڈنگ کوچ کا کردار بھی ادا کریں گے۔ اس کے علاوہ پنجاب کنگز نے سابق جنوبی افریقی کرکٹر چارل لینگویلٹ کو بطور باؤلنگ کوچ شامل کیا ہے۔Brad Haddin Appointed Assistant Coach Of Punjab Kings
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پنجاب کنگز نے حال ہی میں ٹیم کی ٹاپ پوزیشنز میں کئی بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ فرنچائزی نے گزشتہ ستمبر میں انل کمبلے کی جگہ ٹریور بیلس کو ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا جبکہ بدھ کو شیکھر دھون کو ٹیم کی کپتانی سونپی گئی تھی۔
کرک بز کے مطابق بیلس نے کپتانی اور کوچنگ اسٹاف میں تبدیلیوں میں کردار ادا کیا ہے۔