پٹنہ : بہار میں دو سیٹوں پر ہو رہے ضمنی انتخاب کے نتائج کانگریس کے حق میں آئے گی، ہم پوری مضبوطی سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ اس انتخاب میں ووٹروں کا جھکاؤ کانگریس کی طرف ہے۔ کوشیشور استھان پہلے بھی کانگریس کی سیٹ تھی، اس وجہ سے وہاں ہماری دعویداری مضبوط ہے۔ تارا پور کی عوام بھی کانگریس کے آنے سے خوش ہے۔ کانگریس یہ دونوں سیٹ جیت کر ثابت کر دے گی کہ لوگ یہاں دوسری پارٹیوں سے کس قدر نالاں ہیں اور حکومت میں کانگریس کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہمارے لیڈران اسمبلی کے ایک ایک گاؤں اور پنچایت جا کر رابطہ کر رہے ہیں۔ مذکورہ باتیں کانگریس کے سینئر لیڈر و ارریہ کے رکن اسمبلی عابدالرحمن نے کہیں۔
ضمنی انتخاب کی دونوں سیٹ کانگریس کے کھاتے میں: رکن اسمبلی عابدالرحمن
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے عابد الرحمن نے آر جے ڈی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ آر جے ڈی نے اتحادی فریضہ انجام نہیں دیا، کانگریس کو بنا اعتماد میں لئے سارے فیصلے خود کئے۔
یہ بھی پڑھیں:
'بدعنوانی سے سماج چاہ کر بھی ترقی نہیں کرسکتا'
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے عابد الرحمن نے آر جے ڈی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ آر جے ڈی نے اتحادی فریضہ انجام نہیں دیا، کانگریس کو بنا اعتماد میں لئے سارے فیصلے خود کئے، اصولی طور پر کوشیشور استھان کی سیٹ ہمیں ملنی چاہیے تھی، وہاں بھی ہمیں نظر انداز کرنے کی کوشش کی گئی۔ اب مقابلہ آمنے سامنے کا ہے۔ عوام جس کے حق میں فیصلہ دے ہم قبول کریں گے مگر کانگریس کے انتخاب میں اترنے سے ہمارے کارکنان میں ایک نیا جوش پایا جا رہا ہے۔
عابد الرحمن نے کہا کہ کنہیا کمار کے آنے سے یقینی طور پر کانگریس کو مضبوطی ملے گی۔ وہ صرف ایک بہترین مقرر نہیں بلکہ اچھے فکر کے مالک بھی ہیں، ہم ان کی پارٹی میں آنے سے قبل بھی کئی اسٹیج پر ساتھ رہے ہیں۔ ان کی بلند آواز غریبوں اور مظلوموں کی آواز ہے۔ انہوں نے ہمیشہ فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف آواز بلند کی ہے۔ اس معاملے میں وہ کسی سے سمجھوتہ نہیں کرتے۔