ہبلی: کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے ہفتہ کو کہا کہ لوگوں کو کووڈ-19 وباسے گھبرانے کی نہیں،بلکہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ بومئی نے آج ہبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کل ریوینیو اور صحت کے وزیر ڈاکٹر سدھاکر کے ساتھ کووڈ-19کے سلسلے میں میٹنگ کریں گے اور بوسٹر خوراک دینے، ٹیسٹ کرنے، ہر آئی ایل آئی، لازمی ٹیسٹ کرنے کے لئے تعلقہ اور ضلعی سطح پربڑے پیمانے پر کیمپ لگانے کے لئے اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ماسک پہنیں، فاصلہ برقرار رکھیں۔ محکمہ صحت ادویات اور ویکسین جیسے ہیلتھ انفراسٹرکچر کو اسٹاک کرنے کے لیے کارروائی کر رہا ہے اور اس میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔
انہوں نے وزیر صحت کو ہدایت کی کہ آکسیجن یونٹس کو ڈرائی رن اور اچھی حالت میں رکھا جائے۔ ہوائی اڈے پر بیرون ملک سے آنے والوں پرمسلسل نگرانی کی جاتی ہے اور پر پابندیاں لگائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں ا فرد، سنگھ، حکومت، سماج سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نئے سال کے جشن کے لیے گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی۔