کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے جمعرات کو پولیس کے اعلیٰ افسران کو ہدایت دی کہ وہ القاعدہ کی طرف سے جاری کی گئی ویڈیو کی صداقت کا پتہ لگائیں۔ بومئی نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ ’’کچھ طاقتیں ریاست اور قومی قوانین کے خلاف مسائل اٹھا کر طویل عرصے سے معاشرے میں بدامنی پیدا کر رہی ہیں۔ یہ ویڈیو کلپ جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ القاعدہ کے سربراہ کا ہے، اس میں کوئی حیران کن بات نہیں ہے۔ Bommai Orders Probe Into Al Qaeda Chief Video
قائد حزب اختلاف سدارمیا کے اس بیان پر کہ القاعدہ کے بیان کے پیچھے آر ایس ایس کا ہاتھ ہے، وزیراعلی نے کہا کہ ان کے بیان کے پیچھے کوئی منطق اور بنیاد نہیں ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ اگر القاعدہ کوئی بیان جاری کرتا ہے تو سدارمیا کیوں مشتعل ہو جاتے ہیں۔ یہ بنیادی سوال ہے جو پوچھا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری Al Qaeda Chief Ayman Al Zawahiri نے کرناٹک میں حجاب کے تنازع پر ایک نیا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں انھوں نے دعویٰ ہے کہ اس نے ہندو جمہوریت کے فریب کو بے نقاب کر دیا ہے۔ آٹھ منٹ کی ویڈیو میں، ایمن الظواہری نے بھارت میں حجاب کے تنازع پر تنقید کی، تازہ ترین ویڈیو تقریر میں کرناٹک لڑکی مسکان کی تعریف کی