اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پریاگ راج میں باہمی تنازع میں بم پھینکے گئے - پولیس نے سی سی ٹی وی کو چیک کیا

اترپردیش کے پریاگ راج ضلع میں ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں دو فریقوں کے باہمی تنازع میں ایک گھر پر یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے کیے گئے۔ شرپسند بم پھینکنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

prayagraj news
prayagraj news

By

Published : Aug 25, 2021, 10:10 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے ہاشم پور علاقے میں اس وقت افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا جب کسی نے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج اشوک بھوشن کے گھر کے سامنے دیسی بم پھوڑ دیا۔ اطلاع موصول ہونے پر موقع پر پہنچی پولیس نے سی سی ٹی وی کو چیک کیا اور معاملے کی تفتیش شروع کردی۔

ویڈیو دیکھیں

ابتدائی جانچ کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال ریٹائرڈ جج کے اہل خانہ کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ معاملہ کچھ اور بتایا جا رہا ہے۔ پولیس کو بم دھماکے کے معاملے میں اہم معلومات ملی ہے۔

آئی جی رینج کے پی سنگھ کے مطابق سامنے رہنے والے دو فریقوں کے درمیان باہمی تنازعہ چل رہا تھا جس کے سبب یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔راجوری کے تھنہ منڈی علاقہ سے دھماکہ خیز مواد برآمد

آئی جی رینج کے پی سنگھ نے بتایا کہ اس واقعہ کے مرتکب افراد کی شناخت ہو گئی ہے۔ ان کے مطابق چوراہے کے قریب چائے کی دکان لگانے والے ایک نوجوان اور قریبی نجی اسپتال کے کچھ لوگوں کے درمیان پرانا تنازع چل رہا ہے۔ اس کی وجہ سے یہ واقعہ ایک طرف سے خوف و ہراس پھیلانے کے لیے کیا گیا۔ جلد ہی ان نوجوانوں کو گرفتار کیا جائے گا جنہوں نے بم پھینکے۔


قابل ذکر بات یہ ہے کہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس اشوک بھوشن کے بھائی انیل بھوشن کا خاندان بھی کرنل گنج کے ہاشم پور روڈ پر رہتا ہے۔ اس کیس میں ایف آئی آر درج کی گئی۔ کے پی سنگھ کے مطابق اس واقعہ کا ریٹائرڈ جسٹس اشوک بھوشن کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details