بامبے ہائی کورٹ کے جج جنھیں پروٹیکشن آف چائلڈ جنسی جرائم (پی او سی ایس او) ایکٹ کے تحت جنسی زیادتی کی ترجمانی پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے، نے حال ہی میں دو دیگر ملزمان کے خلاف اپنے فیصلے میں کم سن بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں دو ملزمان کو بری کر دیا تھا۔ انہوں نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ 'متاثرہ کی گواہی ملزم کو سزا دینے کے لیے قابل اعتماد نہیں ہے۔'
جسٹس پشپا گنیدیوالا نے ایک حالیہ فیصلے میں 12 سالہ لڑکی کے سینے کو چھونے کے الزام میں بری کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'جِلد سے جِلد' کا رابطہ نہیں ہوا تھا، ایک اور فیصلے میں جسٹس گنیدیوالا نے کہا کہ پانچ سالہ بچی کا ہاتھ تھامنا اور پتلون کی زنجیر کو کھولنا، پاکسو ایکٹ کے تحت 'جنسی استحصال' کے دائرے میں نہیں آتا۔ جسٹس موصوف نے اپنے دو دیگر فیصلوں میں نابالغ لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے دونوں ملزموں کو بری کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'متاثرہ کی گواہی ملزم کی سزا کے لیے قبل اعتبار نہیں ہے۔'
انہوں نے اپنے ایک فیصلے میں کہا کہ متاثرہ کی گواہی بلاشبہ ملزم کو سزا دینے کے لیے کافی ہے، لیکن اسے عدالت کا یقین قائم کرنے والا بھی ہونا چاہیے، اپنے دوسرے فیصلے میں جسٹس موصوف نے کہا کہ عصمت دری کے واقعات میں متاثرہ کا بیان مجرمانہ ذمہ داری کے تعین کے لیے کافی ہے، لیکن اس معاملے میں متاثرہ کی گواہی کی سطح کو دیکھتے ہوئے، 10 سال کے لیے اپیل کنندہ کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجنا سراسر ناانصافی ہوگی۔