جسٹس ایس سی گپتا نے نچلی عدالت سے معاملے سے جڑی سبھی کارروائی اور ریکارڈ مانگنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ جاری کردہ نوٹس کے مطابق، ترون تیج پال کو 24 جون تک اپنا جواب داخل کرنا ہے۔
واضح رہے کہ ترون تیج پال پر گوا کے ایک ریسارٹ میں نومبر 2013 میں جنسی استحصال کے سلسلے میں مختلف دفعات کے تحت الزامات عائد کئے گئے تھے۔ سابق ایڈیٹر ان چیف کو 21 مئی کو شمالی گوا میں ضلعی اور سیشن عدالت نے بری کیا تھا۔