بامبے ہائی کورٹ نے منگل کو مہاراشٹر کے کابینہ وزیر نواب ملک Maharashtra cabinet minister Nawab Malik کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے سابق زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کے والد کی طرف سے دائر توہین عدالت کی درخواست میں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا۔ Bombay High Court issued a show-cause notice
دنیاندیو وانکھیڑے Dnyandeo Wankhede نے الزام لگایا ہے کہ دسمبر میں ہائی کورٹ میں انڈرٹیکنگ دینے کے باوجود ملک نے ان کے خاندان کے خلاف ہتک آمیز بیانات دیے ہیں۔
گزشتہ سال نومبر میں عدالت نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (Nationalist Congress Party) رہنما کو ہدایت دی تھی کہ وہ وانکھیڑے خاندان کے خلاف کوئی بھی عوامی بیان نہ دیں یا سوشل میڈیا کا استعمال نہ کریں۔
واضح رہے کہ وانکھیڑے کے والد دنیاندیو کی طرف سے دائر ہتک عزت کے مقدمے defamation suit کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے کہا تھا کہ "نواب ملک اور دنیاندیو وانکھیڑے کے بنیادی حقوق میں توازن پیدا کرنا ضروری ہے۔"
وانکھیڑے نے مبینہ طور پر ہتک آمیز تبصرے کرنے پر ملک سے 1.25 کروڑ روپے کا ہرجانہ طلب کیا تھا۔