ممبئی:بمبئی ہائی کورٹ نے منگل کو مہاراشٹر کے سابق اقلیتی امور وزیر نواب ملک کے وکلاء کو یہ ہدایت دی کہ ثابت کرو کے نواب ملک علیل ہے اور انھیں قانون کے رو سے ضمانت دی جاسکتی ہے ورنہ معاملے کی میرٹ پر بحث کرکے ضمانت طلب کی جائے۔ جسٹس ایم ایس کارنک نے یہ سوال ملک کی جانب سے منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں داخل کی گئی درخواست ضمانت کے دوران پوچھا اور کہا کہ وکلاء دفاع اس بات کی وضاحت کریں کہ ملک کو منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کی دفعات کے تحت ایک بیمار شخص کے طور پر سمجھا جا سکتا ہے اور وہ اس کے رو سے ضمانت پر رہا ہونے کے حقدار ہے؟
عدالت نے مزید کہا کہ اگر طبی بنیادوں پر ضمانت کے حقدار ہونے سے وہ عدالت کو مطمئن نہیں کرسکتے تو انتظار کریں۔ اگر میں طبی بنیادوں پر مطمئن نہیں ہوں تو آپ (ملک) کو اپنی باری کا انتظار کرنا پڑے گا (ضمانت کی درخواست کی میرٹ پر سماعت کے لیے)۔ بورڈ پر اور بھی بہت سے ضروری معاملات ہیں۔ کل میں نہیں چاہتا کہ کوئی کچھ کہے۔'