اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Bomb Rumor in Flight فلائٹ میں بم کی افواہ سے سراسیمگی - فلائٹ میں بم کی افواہ

دہلی کے اندرا گاندھی ایئر پورٹ پر ایک فلائٹ میں بم ہونے کی خبر ملنے سے خوف و ہراس پھیل گیا تھا جس کے بعد ایئر پورٹ حکام نے فوری طور پر فلائٹ کو ایئر پورٹ رن وے کے ایک کونے میں اتار کر تفتیش کی جس میں بم کی خبر جھوٹی ثابت ہوئی۔ Bomb Rumor at Indira Gandhi Airport

Bomb Rumor in Flight
فلائٹ میں بم

By

Published : Dec 27, 2022, 11:41 AM IST

Updated : Dec 27, 2022, 11:50 AM IST

نئی دہلی: دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اس وقت افراتفری مچ گئی جب جیسلمیر سے دہلی جانے والی پرواز میں 117 مسافروں کو لے کر سیٹ کے پیچھے کسی نے لکھا کہ 'اس فلائٹ میں بم ہے'۔ اس سیٹ کے پیچھے کوئی مسافر نہیں بیٹھا تھا۔ لیکن جب مسافر طیارے سے اترنے ہی والے تھے کہ ایک خاتون مسافر نے نوکیلی چیز سے سیٹ کے پیچھے لکھا ہوا یہ ڈراؤنا پیغام پڑھا۔ یہ اطلاع فوری طور پر ایئر ہوسٹس اور پائلٹ کو دی گئی تاہم تحقیقات کی گئی تو خبر جھوٹی نکلی۔

جس فلائٹ میں یہ پیغام لکھا گیا وہ اسپائس جیٹ کی فلائٹ تھی۔ جو جیسلمیر سے مسافروں کے ساتھ دہلی پہنچی تھی۔ اس میں 117 مسافر سوار تھے۔ فلائٹ میں بم رکھنے کا پیغام لکھنے کے معاملے میں پولیس ابھی تک یہ پتہ نہیں لگا سکی کہ سیٹ کے پیچھے کس نے لکھا تھا کہ اس فلائٹ میں بم ہے۔ فلائٹ میں بم کی خبر کے بعد سی آئی ایس ایف اور دہلی پولیس سمیت دیگر سیکورٹی ایجنسیاں سرگرم ہوگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد ۔ کولکاتا فلائٹ میں بم کی افواہ

فلائٹ کو ایئرپورٹ کے ایک ویران حصے میں لے جایا گیا اور دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد معلوم ہوا کہ فلائٹ میں کچھ نہیں ہے۔ جس سیٹ کے پیچھے یہ پیغام لکھا گیا تھا اس پر کوئی نہیں بیٹھا تھا۔ اسی لیے ٹیک آف کے دوران یا راستے میں کوئی نظر نہیں آیا لیکن جب فلائٹ لینڈ ہوئی اور تمام ہوائی مسافر اترنے لگے تو اچانک ایک خاتون کی نظر اس پر پڑی۔ اس جگہ پر نوکیلی چیز کے ذریعے یہ سنسنی خیز پیغام لکھا گیا تھا۔ پولیس اپنی سطح پر تکنیکی نگرانی(ٹیکنیکل سرویلینس) کی مدد لینے کے ساتھ ساتھ مسافروں کی تفصیلات بھی جانچ رہی ہے۔آخر کس نے یہ پیغام لکھ کر سنسنی پھیلانے کی کوشش کی۔

Last Updated : Dec 27, 2022, 11:50 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details