اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملکانگیری میں کشتی ڈوبنے سے ایک بچے کی موت، 7 لاپتہ - اردو نیوز

اوڈیشہ کے ضلع مالکانگیری میں کشتی ڈوبنے سے ایک بچہ ہلاک ہوگیا جبکہ 7 مہاجر مزدور لاپتہ ہیں۔ بچے کی لاش کو ندی سے باہر نکال لیا گیا ہے۔ او ڈراف ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور لاپتہ افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔

boat capsized in malkangiri,one dead and 7 missing
کشتی ڈوبنے سے ایک بچے کی موت، 7 لاپتہ

By

Published : May 25, 2021, 11:51 AM IST

کشتی ڈوبنے کا واقعہ اوڈیشہ کے ضلع مالکانگیری میں واقع چتر کونڈا کے تھانہ کے تحت سیلرو ندی میں پیش آیا۔

اطلاع کے مطابق، لاک ڈاؤن کی وجہ سے مہاجر مزدور اپنے اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے۔ وہیں گاڑیوں کی آمد و رفت بند ہونے اور اہم مقامات پر پولیس کی چیکنگ کے مدنظر یہ مزدور اپنے گھروں تک نہیں پہنچ پا رہے تھے۔ اس کی وجہ سے حیدرآباد میں کام کرنے والے 11 مزدور آبی گزرگاہوں کے ذریعے اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے۔

آبی گزرگاہ سے جاتے وقت کشتی ڈوبنے لگی اور مزدور اپنی جان بچانے کے لئے دوسری کشتی میں جانے لگے۔ اس افراتفری میں، دونوں کشتیاں ڈوبنے لگیں اور اس میں ایک بچے کی موت ہو گئی۔ اس واقعے میں 7 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ دیگر 3 مزدور کسی طرح ندی سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید پڑھیں:

گردابی طوفان یاس: اوڈیشہ اور مغربی بنگال میں الرٹ

اطلاع ملنے کے بعد مقامی افراد اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔ او ڈراف ٹیم نے جائے وقوع سے لاپتہ افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details