ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں سماجی تنظیم آواز گزشتہ دس برسوں سے عید میلاد النبی کے موقع پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کر رہی ہے۔ عید میلاد النبی کے موقع پر سیرت النبی کا پیغام انسانیت کے نام عنوان سے ریاست مدھیہ پردیش کی سماجی تنظیم آواز گزشتہ دس برسوں سے صنعتی شہر اندور میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس دن رسول حضرت محمد ﷺ کی یوم ولادت کا دن ہے۔Blood Donation Camp on Eid Milad ul Nabi
اس کیمپ میں تمام مذاہب کے لوگ بڑی عقیدت و محبت کے ساتھ شرکت کرتے ہیں تاکہ خون کی ضرورت پڑنے پر لوگوں تک پہنچایا جا سکے۔ کیمپ میں خون عطیہ کرنے پہنچے اٹھارہ سالہ طالب علم ادریس کا کہنا تھا کہ اگر ہماری کوشش سے کسی کی جان بچ سکتی ہے تو پھر ہم سب کو خون عطیہ کرنا چاہیے۔ میں نے اپنے والدین کو خون عطیہ کرتے ہوئے دیکھا تھا تو میرے ذہن میں بھی یہ خیال آیا کہ مجھے بھی خون عطیہ کرنا چاہیے۔