دنیا میں امن کا پیغام عام کرنے کے لیے سائیکل سے سفر کرنے والے احمد آباد کے طاہر مدراس والا Ahmedabad's Cyclist Taher Madraswala نے فی الحال خون عطیہ سے متعلق بیداری لانے کے لئے احمدآباد سے شمالی گجرات تک کا اپنا سفر سائیکل کے ذریعے طے کیا۔ 16 دن کے بعد جب وہ اپنے گھر اور اپنے شہر احمدآباد لوٹے تو ان کا بوہرا جماعت کی جانب سے استقبال کیا گیا۔
دراصل طاہر مدراس والا نے 1981 سے 1997 تک پوری دنیا میں امن و بھائی چارے کا پیغام دینے کے لیے سائیکل سے سفر کیا تھا۔ ایسے میں اب ایک بار پھر طاہر مدراس والا سائیکل سے خون عطیہ کو لیکر بیداری مہم Blood Donation Awarenessلیے شمالی گجرات کا سفر 21 نومبر 2021 سے شروع کیا تھا۔
اس تعلق سے طاہر مدراس والا نے کہا کہ میں نے سول دن تک احمدآباد سے شمالی گجرات کا سفر کیا ہر سبھی لوگوں کو مل کر خون عطیہ کرنے پیغام دیا۔ کیونکہ آج کے زمانے میں لوگوں کو خون کی کافی ضرورت ہے خاص طور سے تھیلیسیمیا متاثرین کو خون دینا بہت ضروری ہے اس لیے زیادہ سے زیادہ لوگ اپنا خون عطیہ کر سکیں اس مقصد کے تحت یہ سفر کیا اور بہت اچھا ریسپونس ملا۔
طاہر مدراس والا نے خون عطیہ بیداری Blood Donation Awareness کے لیے احمدآباد ریڈ کراس سوسائٹی سے کلول، چھترال، کڑی، مہسانہ، اونجھا ، سدھ پور، پالن پور، پاٹن، ہریج،دھنوج،وس نگر، کھیرالو، ہمت نگر، پراتیج، گاندھی نگر سے واپس احمدآباد کا سفر سائیکل سے کیا۔
اس تعلق سے طاہر مدراس والا کی بیوی نے کہا کہ وہ بہت خوشی محسوس کر رہی ہیں کیونکہ طاہر ایک نیک کام کے لیے گئے تھے جوکہ آج کے دور میں خون کی بہت ضرورت ہے۔ اس ضرورت کے بارے میں لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے وہ گئے تھے اور ان کا سفر کافی اچھا رہا اس لے ہم ان کا استقبال کرتے ہیں۔'