اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Block Diwas in Budgam بڈگام میں بلاک دیوس کا انعقاد

ڈی سی بڈگام ایس ایف حامد نے زور دیا کہ غیر قانونی کان کنی پر مکمل پابندی کو یقینی بنانے کے لیے سخت کوششیں کی جائیں گی اور علاقے کے تمام اینٹوں کے بھٹوں پر آلودگی پر قابو پانے کے مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔ Block Diwas In Budgam

ڈی سی بڈگام میں بلاک دیوس کا انعقاد
ڈی سی بڈگام میں بلاک دیوس کا انعقاد

By

Published : Oct 13, 2022, 10:22 AM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) بڈگام ایس ایف حامد نے آج بلاک سوئیبگ کے پنچایت حلقہ وہاب پورہ میں بلاک دیوس کی صدارت کی۔ اس موقع پر گاؤں وہاب پورہ اور دیگر ملحقہ گاؤں کے پی آر آئیز (PRI's) اور دیگر معززین نے ڈی سی کو اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔ ڈی سی بڈگام نے عوام کی شکایات کو غور سے سننے کے بعد تمام مطلوبہ کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے متعلقہ محکموں کے افراد کو ہدایت دی کہ وہ وہاب پورہ اور بڈگام کے درمیان کلورٹ کی تعمیر کو جلد مکمل کریں۔ ساتھ ہی ان سڑکوں کی پیچ فلنگ کو موسم سرما سے پہلے یقینی بنائیں تاکہ علاقے کو ماگام سے ملایا جا سکے۔ Block diwas in wahabpora at Budgam

ڈی سی بڈگام میں بلاک دیوس کا انعقاد



ڈی سی نے تمام محکموں کے درمیان آپسی تال میل رکھنے کی ہدایت دی تاکہ عام لوگوں کے لیے زمینی سطح پر تمام ضروری کاموں کو فوری طور پر نمٹایا جائے۔ صفائی ستھرائی پر زور دیتے ہوئے ڈی سی نے پی آر آئیز اور مقامی لوگوں پر زور دیا کہ وہ ایک ہی بار استعمال شدہ پلاسٹک کی اشیاء پر مکمل پابندی لگانے میں ہماری مدد کریں اور خود بھی اس کا استعمال نہ کریں۔ علاوہ ازیں کوڑے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کو یقینی بنائیں۔ ٹھوس فضلہ اور مائع فضلہ کے انتظام کے لیے کمپوسٹ اور سوکیج گڑھوں کی تعمیر عمل میں لائی گئی ہے تاکہ اسکا بہتر استعمال ہوسکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آبپاشی، سڑکوں کی ترقی اور تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری اور انِ کی ترقی کے کاموں کو عوام کی سہولت کے لیے مقررہ مدت میں انجام دیا جائے۔

مزید پڑھیں:۔ Weekly Block Diwas بانہال میں بلاک دیوس کا انعقاد



انہوں نے زور دیا کہ غیر قانونی کان کنی پر مکمل پابندی لگانے کے قانونی عمل کو یقینی بنانے کے لیے سخت کوششیں کی جائیں گی اور علاقے کے تمام اینٹوں کے بھٹوں پر آلودگی پر قابو پانے کے مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔ اس موقع پر مختلف ضلعی افسران نے محکموں کی جانب سے جاری اسکیموں اور عوامی بہبود کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی اور ان اسکیموں میں بڑے پیمانے پر عوام کی شرکت پر زور دیا۔



ڈی سی نے متعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ وہاب پورہ میں محکمہ وار عوامی فلاحی اسکیموں اور عام لوگوں کے لیے خود روزگار کے اقدامات سے آگاہی کے لیے ایک مشترکہ بیداری کیمپ کا انعقاد کریں۔ بعد ازاں ڈی سی نے علاقے میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں کا بھی معائنہ کیا۔ ڈی سی بڈگام کے علاوہ، سی ای او، سی ایچ او، سی اے او، سی اے ایچ او، ڈی ایس ایچ او، بی ڈی او، بی ایم او، مختلف انجینئرنگ ونگز کے انجینئرز اور دیگر ضلعی افسران اور اہلکاروں نے پروگرام میں شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details