پلوامہ: جموں و کشمیر کے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل پلوامہ کی جانب سے آج بلاک پانپور میں افسروں کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کی گئی، جس میں بلاک پانپور میں کی گئی ترقیاتی کاموں کا جاٸزہ لیا گیا ہے۔ میٹنگ کے دورآن بلاک پانپور کے مختلف پنچایتی حلقوں کے بارے میں کونسلنگ کمیٹی نے متعلقہ افسران کے ساتھ میٹنگ کر کے ان سے علاقے کی ترقی کے بارے میں جانکاری حاصل کی اور دیگر کئی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔
بلاک پانپور کے پنچایتی حلقوں میں کون سے کام ہوئے ہیں اور کون کون سے کام کرنا ابھی بھی باقی ہے۔ ان باتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وہیں بلاک پانپور کو مزید ترقی یافتہ بنانے کے حوالے سے کونسلنگ کمیٹی نے افسروں کی رائے لی تاکہ انتظامیہ بلاک پانپور کو ترقی یافتہ بنانے میں اہم کردار ادا کر سکے۔ پروگرآم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈیولپمنٹ کمیٹی کے چیرمین عبدالقیوم میر نے کہا کہ انہوں نے آج پانپور بلاک کا دورہ کر کے یہاں ترقیاتی منظر نامے کا جاٸزہ لیا۔ انہوں نے کہا اس میٹنگ کا مقصد بلاک پانپور میں ترقیاتی کاموں کو مزید مستحکم بنانا ہے تاکہ بلاک پانپور کے لوگوں کو کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔