امریکہ کے وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن اور بھارت کے وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے افغانستان کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا اور اس مسلے پر تال میل جاری رکھنے پر رضامندی ظاہر کی۔
بلنکن نے ٹویٹ کر کے کہا ’’ افغانستان کے بارے میں آج ڈاکٹر ایس جئے شنکر کے ساتھ بات چیت ہوئی۔ ہم نے رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے‘‘۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک علیحدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیرخارجہ بلنکن نے بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے افغانستان پر تبادلہ خیال کیا اور رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ یہ بات چیت دو روز قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلے دن ہوئی فون پر بات چیت کے بعد ہوئی۔