اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Suspected Blast in Jammu جموں میں مشتبہ دھماکہ

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چندن کوہلی نے کہا کہ "آج (منگل) کی شام دیر گئے سدھرا پل چیکنگ پوائنٹ کے قریب دھماکے جیسی آواز سنی گئی۔ معاملے کی تصدیق کے لیے جائے وقوعہ پر تلاشی لی جا رہی ہے۔" Suspected Blast in Jammu

Etv Bharatجموں میں مشتبہ دھماکہ
Etv Bharatجموں میں مشتبہ دھماکہ

By

Published : Dec 7, 2022, 8:47 AM IST

Updated : Dec 7, 2022, 9:11 AM IST

جموں:جموں و کشمیر میں منگل کی شام جموں میں سدھرا پل چیکنگ پوائنٹ کے قریب ایک مشتبہ دھماکہ کی اطلاع ہے۔ پولیس ٹیم معاملے کی تحقیقات کے لیے موقع پر تلاشی لے رہی ہے۔ جموں و کشمیر پولیس نے کہا کہ منگل کی شام سدھرا پل چیکنگ پوائنٹ پر دھماکے جیسی آواز سنائی دینے کے بعد سیکورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چندن کوہلی نے کہا کہ "آج (منگل) کی شام دیر گئے سدھرا پل چیکنگ پوائنٹ کے قریب دھماکے جیسی آواز سنی گئی۔ معاملے کی تصدیق کے لیے جائے وقوعہ پر تلاشی لی جا رہی ہے۔ مزید تفصیلات اسی کے مطابق شیئر کی جائیں گی۔" Suspected Blast in Jammu

مزید پڑھیں:۔Mysterious Explosion in Shopian شوپیان میں پُراسرار دھماکہ، تین بچے زخمی

رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت پل پر کوئی حرکت نہیں تھی، اس لیے فی الحال کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چندن کوہلی نے کہا کہ "پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور اضافی سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔" انہوں نے کہا کہ دھماکے کی جگہ پر ایک گڑھا بن گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آواز بہت تیز تھی۔ ایسا محسوس ہوا کہ یہ عسکریت پسندآنہ حملہ تھا، تاہم اس کی حقیقت جانچ کے بعد جلد واضح ہو جائے گی۔ سامان کے ٹکڑے آج جمع کیے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے کا ہدف سدھرا پل پر پولیس کی چیکنگ پوسٹ بھی ہو سکتا ہے۔

Last Updated : Dec 7, 2022, 9:11 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details